یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ،پاکستان مختلف شعبوں میںیورپی یونین کے ساتھ ا سٹر یٹجک شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے ،

پا کستان کی سیا سی قیا دت اقتصادی اور تجارتی شراکت داری ،امن و سلا متی اور پا رلیمانی تعاون کے فروغ کیلئے یورپی یو نین کے ساتھ طویل المدتی ا سٹر یٹجک شراکت داری کی خواہا ں ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ،تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے استحکا م اور انتخابی اصلا حات کیلئے اپناغیر متزلزل تعا ون جا ری رکھے گا، جین فرینکوئس

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:44

یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میںیورپی یونین کے ساتھ ا سٹر یٹجیک شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے ، پا کستان کی سیا سی قیا دت اقتصادی اور تجارتی شراکت داری ،امن و سلا متی اور پا رلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے یورپی یو نین کے ساتھ طویل المدتی ا سٹر یٹجک شراکت داری کی خواہا ں ہے،یورپی یو نین کے سفیرجین فرینکوئس نے کہا کہ یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ،تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے استحکا م اور انتخابی اصلا حات کے لیے اپناغیر متزلزل تعا ون جا ری رکھے گا۔

انہو ں نے اراکین پارلیمنٹ اور پا رلیمانی عملے کی استعدار کا ر میں اضافے کے لیے یورپی یو نین کے تعاون کا بھی یقین دلا یا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یورپی یونین کے ایک 5رکنی وفد نے پاکستان میںیورپی یو نین کے لیے سفیر جین فرینکوئس کی سر براہی میں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق سے پا رلیمنٹ ہا ?س میں ملا قات کی۔ملاقات میں پا کستان میں انتخابی اصلا حات،مر دم شما ری اور دیگر امو ر پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

سپیکر نے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میںیورپی یونین کے ساتھ ا سٹر یٹجیک شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔انہو ں نے پا کستان میں جمہو ریت کو مضبو ط کر نے میں یورپی یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیا سی قیا دت اقتصادی اور تجارتی شراکت داری ،امن و سلا متی اور پا رلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے یورپی یو نین کے ساتھ طویل المدتی ا سٹر یٹجک شراکت داری کی خواہا ں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ متحرک اور خودمختار جمہو ری ادارے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل اور حکو مت نے قومی اہمیت کے حامل مسائل پر ہمیشہ اعتماد میں لیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ قومی سلا متی کمیٹی جو کہ پا رلیمنٹ میں مو جود تما م پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل ہے نے قومی سلا متی کے تما م مسائل پر حکو مت کواپنی سفارشات پیش کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ پا رلیمنٹ ترقی پسند سیاسی قوتوں پر مشتمل ہے جو عوام کی فلا ح بہبوداور ملک میں جمہو ریت کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔

یورپی یو نین کے سفیرجین فرینکوئس نے سپیکر کے تا ثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ،تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے استحکا م اور انتخابی اصلا حات کے لیے اپناغیر متزلزل تعا ون جا ری رکھے گا۔انہو ں نے اراکین پارلیمنٹ اور پا رلیمانی عملے کی استعدار کا ر میں اضافے کے لیے یورپی یو نین کے تعاون کا بھی یقین دلا یا۔

وفد نے پاکستان میں جمہو ریت کے استحکا م اور پارلیمنٹ کی با لا دستی کے لیے اٹھائے جا نے والے اقدامات کو سراہا۔وفد کے اراکین نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سپیکرسے انتخابی اصلاحات ، مردم شماری، انسانی حقوق اور پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔