پی آئی اے کیبن کریو کے فلائنگ الائونس کی مالی بحران کے سبب رکی ادائیگیاں کردی گئی ہیں، شیخ آفتاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:36

پی آئی اے کیبن کریو کے فلائنگ الائونس کی مالی بحران کے سبب رکی ادائیگیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر انچارج شیخ آفتاب احمد نے جمعہ کے روز ایوان بالا کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو کے فلائنگ الائونس کی مالی بحران کے سبب رکی ادائیگیاں کردی گئی ہیں سرکاری ائیرلائن اپنے سٹاف کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام سہولیات کی ادائیگی یقینی بناتا رہے گا ۔قبل ازیں توجہ دلائو نوٹس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈووی والا نے کہا کہ پی آئی اے کی طرف سے کیبن کریو کو فلائنگ الائونس نہ دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت کو جواب دینا چاہیے ۔ سینیٹر محسن لغاری نے کہاکہ جب سے سفر کرتے ہیں ہمیں تو سٹاف شکایات ہی کرتا ہے ۔انچارج وزیر شیخ آفتاب احمد نے توجہ دلائو نوٹس کے ردعمل میں کہا کہ گزشتہ عرصے مالی بحران کے سبب مسائل رہے ہیں لیکن حال ہی میں جون 2017 ء تک کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دو ماہ کی ادائیگیاں بھی جلد کردی جائیں گی۔ شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ گزشتہ عرصے میں پی آئی اے کے کافی جہازوں کی مرمت کروانا پڑی جس کے سبب خرچ زیادہ رہے اور سرکاری ائیر لائن کے سٹاف کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب صورتحال بہتر ہوچکی ہے پی آئی اے کے کیبن کریو سٹاف کو پہلے بھی فلائنگ الائونس ملتا رہا ہے آئندہ بھی روکا نہیں جائے گا۔

متعلقہ عنوان :