آرمی چیف سے برطانوی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

دو طرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:36

آرمی چیف سے برطانوی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی‘ ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ومقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا‘ برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

متعلقہ عنوان :