مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں، کمر میں تکلیف ہے مگر وہاں ڈسکو تو ہورہی ہے،آصف زرداری

اسحاق ڈار زخمی پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ گئے، تاریخ گواہ ہے (ن) لیگ کو حکومت کرنا آتی ہے نہ یہ سنبھال سکتے ہیں عمران خان نیا پاکستان بنانے آئے تھے کے پی کے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ،سابق صدر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:36

مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں، کمر میں تکلیف ..
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار زخمی پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ گئے تاریخ گواہ ہے (ن) لیگ کو حکومت کرنا آتی ہے نہ یہ سنبھال سکتے ہیں، حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا کیس کمزور کیا ،مشرف اتنے بہادر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں کمر میں تکلیف ہے مگر وہاں ڈسکو تو ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں جب میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت ہوئی تو مجھ پر اور بی بی پر الزام لگایا گیا بی بی نے کہا تھا کہ ایک بھٹو کو قتل کرکے دوسرے بھٹو کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مشرف اتنا بہادر ہے تو عدالت میں آئے اور ہمارا سامنا کرے اس کی ا پنی کمر خراب ہے مگر وہاں تو ڈسکو ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اور بھی مسائل ہیں اس وقت معیشت بڑا مسئلہ ہے اسحاق ڈار خود تو بھاگ گئے ہیں مگر زخمی پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا چار سال حکومت کرنے دوں گا پھر پوچھوں گا اب تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ان کو نہ تو حکومت کرنا آتی ہے نہ یہ سنبھال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں معاشی مسائل ہیں بے روزگاری مہنگائی جیسے مسائل معیشت کی وجہ سے ہیں انہیں معیشت کی سمجھ نہیں محض روڑیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ جن قرصوں سے روڈ بن رہے ہیں وہ واپس کیسے ہوگا اب یہ کہیں گے ہمیں نکالا گیا اس لئے معیشت کمزور ہے یوسف رضا گیلانی کو بھی نکالا گیا تھا مگر اس وقت معیشت کمزور نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر سندھ آرہے ہیں تو میں بھی کے پی کے جاتا ہوں عمران خان نیا پاکستان بنانے آئے تھے کے پی کے میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکیلے پیپلزپارٹی کی اکثریت نہیں ہے دوسری جماعتوں سے مل کر ہے۔

آج ایم کیو ایم نے واک آئوٹ کیا اور کچھ دوستوں نے بھی تعاون نہیں کیا شاہد انہیں کچھ چمک نظر آگئی ہے انہوں نے کہا کہ این اے 120 کوئی معیار نہیں جس حلقے میں مسلم لیگ نے تیس سال سے ایک بلب نہیں لگایا وہاں ایک ماہ میں اربوں لگا دیے تحریک انصاف نے بھی کوئی کارکردگی نہیں دکھائی انوہں نے کہا کہ (ن) لیگ نے چار سال سے دنیا میں لابنگ نہیں کی اور نہ ہی وزیر خارجہ لگایا اب چار سال بعد خواجہ آصف کو لگایا ہے اب وہ کیا کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی لابی سے ملے ہوئے ہیں۔ اور بھارتی بزنس مائنڈ سیٹ بنایا ہے یہ بھارت کے زور پر معاشی ترقی کرنا چاہتے ہیں میں اپنے دور میں چین سے مل کر ترقی کرنا چاہتا تھا۔