آسٹریلوی بائولرز انجری مسائل کا شکار

فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دینے کا فیصلہ ، متبادل کا اعلان بعد میں کیاجائیگا

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:33

آسٹریلوی بائولرز انجری مسائل کا شکار
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) کرکٹ آسٹریلیا نے کئی اہم بائولرز کے انجری مسائل کا شکار ہونے کے پیش نظر فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سلیکٹر ٹریور ہونز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمنز کسی انجری میں مبتلا نہیں ہوئے لیکن ہم نے ان کے ورک لوڈ کو کم کرنے کیلئے انہیں بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے اسلئے اب وہ یکم اکتوبر کو بھارت کے خلاف پانچواں ون ڈے کھیلنے کے ساتھ واپس وطن لوٹ جائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ کمنز شیفلڈ شیلڈ سیزن اور ایشز سیریز سے قبل جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر تازہ دم ہوں تاکہ وہ بھرپور انداز سے ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔

۔

متعلقہ عنوان :