آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:18

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :