Live Updates

نواز شریف کو سیاست سے بیدخل کرنیکی کوشش ناکام ، قانونی ترمیم کے بعد پارٹی سربراہ رہیں گی ‘ خواجہ سعد رفیق

قانون سازی میں تعاون کرنے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ،آنے والے دنوں میں یہی ترمیم عمران خان کو بچانے کے کام آئیگی

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:18

نواز شریف کو سیاست سے بیدخل کرنیکی کوشش ناکام ، قانونی ترمیم کے بعد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے قانون سازی میں تعاون کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعدسینٹ سے انتخابی اصلاحات بِل کی منظوری کے بعد اب کوئی سیاستدان اپنی پارٹی کی سربراہی سے پارٹی کی مرضی کے بغیر جبراً ہٹایا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں فاٹا سینیٹرز ،اختر مینگل ، فاروق ستار اور سردارذوالفقار کھوسہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس قانونی ترمیم کے بعد نواز شریف کے پارٹی سربراہ رہنے کی راہ ہموار ہوئی ہے ،آنے والے دنوں میں یہی ترمیم عمران خان کو بچانے کے کام آئیگی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج سینٹ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا کردار شرمناک رہا ، سیاسی مخالفین مخالفت میں اندھے ہو چکے اور جس ڈالی پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ای120میں کامیابی کی بعد نواز شریف کو سیاست سے بیدخل کرنیکی سازش پھرناکام ہو گئی اور قانون سازی کے بعد نواز شریف ہی مسلم لیگ کے صدر رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات