نوازشریف نے لندن میں سینئر قیادت کو طلب کرلیا۔

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:40

نوازشریف نے لندن میں سینئر قیادت کو طلب کرلیا۔
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-22 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے لندن میں سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیاہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف نے کل سینئر رہنماؤں کو ضروری اجلاس کے لیے طلب کیا ہے تاہم اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی شرکت متوقع ہے جو کہ اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر رہنماؤں میں فاقی وزراء خواجہ اصف، اسحاق ڈار سمیت وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف بھی شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوازشریف نے کل ہونے والے اجلاس میں چودھری نثار کو نہیں بلایا۔ سینئر قیادت سے اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور شہبازشریف کو پارٹی کا صدد بنانے سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے اور احتساب عدالتوں میں پیش ہوںے یا نہ ہونے سمیت پارٹی میں اختلافات اور مریم نوازشریف کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :