Live Updates

جلد بڑے نام تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے،ترجمان تحریک انصاف

عمران خان کی زیرصدارت پارلیما نی پارٹی کااجلاس،قبل ازوقت عام انتخابات کےمطالبے،مردم شماری کے نتائج،انتخابی اصلاحات بل کی آڑمیں نوازشریف کی واپسی کے امکانات پیداکرنے کی کوششوں کاجائزہ لیاگیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 19:31

جلد بڑے نام تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے،ترجمان تحریک انصاف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارلیما نی پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں قبل ازوقت عام انتخابات کے مطالبے ،مردم شماری کے نتائج اور آئندہ انتخابات پران کے اثرات کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات بل کی ایوان بالاسے منظوری سمیت بل کی آڑمیں نوازشریف کیلئے واپسی کے امکانات پیداکرنے کی کوششوں کابھی جائزہ لیاگیا۔دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے زرداری کوان کا کرپشن زدہ چہرہ دکھایا۔ کرپشن کیخلاف جدوجہد ہمارے ایمان کا جزوہے۔ لٹیروں کوہرصورت بے نقاب کریں گے۔4 جلسوں پرچیخیں نکل گئیں ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔بڑے بڑے نام جلد تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات