Live Updates

عمران نیازی آپ نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، عوام تمہارا احتساب کریں گے،

اداروں کی طلبی پر پیش نہ ہونے والا کس منہ سے آئینی بالادستی کی بات کرتا ہے، خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ لینے والوں نے ڈینگی متاثرین کی عیادت تک نہیں کی، تعلیم، صحت اور پولیس اصلاحات کے نام پر خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

عمران نیازی آپ نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، عوام تمہارا احتساب کریں ..
درہ آدم خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی آپ نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، عوام تمہارا احتساب کریں گے، اداروں کی طلبی پر پیش نہ ہونے والا کس منہ سے آئینی بالادستی کی بات کرتا ہے، خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ لینے والوں نے ڈینگی متاثرین کی عیادت تک نہیں کی، تعلیم، صحت اور پولیس اصلاحات کے نام پر خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

وہ جمعہ کو عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور حکومتی اقدامات سے فاٹا میں امن بحال ہوا، قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی سے ترقی اور خوشحالی آئے گی، فاٹا کے عوام کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیح ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت نے عوامی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ لینے والوں نے ڈینگی متاثرین کی عیادت تک نہیں کی، تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والے صوبے سے غائب ہو چکے ہیں، تعلیم، صحت اور پولیس اصلاحات کے نام پر خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی طلبی پر پیش نہ ہونے والا کس منہ سے آئینی بالادستی کی بات کرتا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والوں کی حقیقت جان چکے ہیں، اب یہ جعلی نعرے لگانے والوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ عمران نیازی آپ نے عوام کی عدالت میں جانا ہے، عوام تمہارا احتساب کریں گے، انشاء اللہ آئندہ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہو گی، دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور فاٹا کے عوام کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات