غوث علی شاہ نےوزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریرکوجرات مندانہ قرار دے دیا

شاہدخاقان نے تقریرمیں بھارت اورافغانستان کو واضح پیغام دیا، پاکستانیوں پربلااشتعال بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے،منتشرلیگیوں کومتحد کرنے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی،یوم عاشورکے بعدلاہورمیں اجلاس ہوگا،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 19:10

غوث علی شاہ نےوزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریرکوجرات مندانہ قرار ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) : سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جنرل اسمبلی میں تقریرجرات مندانہ تھی،تقریر میں بھارت اور افغانستان کو واضح پیغام دیا گیا،پاکستانیوں پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ قابل مذمت اقدام ہے،منتشرلیگیوں کو متحد کرنےمیں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے بعد لیگی رہنماؤں کا اجلاس لاہورمیں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیرپگارا سمیت تمام سینیر مسلم لیگیوں کو مدعو کیاجائے گا۔منتشر لیگیوں کو متحد کرنےمیں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پرانے مسلم لیگیوں کو یکجا کرنا ہے باقی لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جنرل اسمبلی میں تقریرکوجرات مندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت اور افغانستان کو واضح پیغام دیا۔ غوث علی شاہ نے کہا کہ پاکستانیوں پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ قابل مذمت اقدام ہے۔