الیکشن کمیشن خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام ووٹ کی اہمیت واندراج کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد

ووٹ ایک امانت ہے جس کو صحیح طور استعمال کرنا چاہئے،ا لیکشن کمشنر خیبر ایجنسی پرویز اقبال

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) لنڈی کوتل جرگہ ہال میں الیکشن کمیشن خیبر ایجنسی کے زیر اہتمام ووٹ کی اہمیت اوراندراج کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں الیکشن کمشنر خیبر ایجنسی پرویز اقبال،اے پی اے لنڈی کوتل نیازمحمد ،تحصیلدار تحسین اللہ ،سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور قبائلی مشران نے شرکت کی ۔

بروز جمعہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پرویز اقبال،اے پی اے نیاز محمد ودیگر نے ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جس کو صحیح طور استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میدانی اور دورافتادہ میں موبائل ٹیموں کے علاوہ8ڈسپلے سنٹرقائم کئے جائینگے مرد اور بالخصوص خواتین کے ووٹ کا اندارج سہی طریقے سے کر سکے تاکہ کوئی بھی فرد اس سے محروم نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013میں خیبر ایجنسی کے رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ تھے جبکہ اب چار لاکھ تک پہنچ گئے ۔ اے پی اے لنڈی کوتل انہوں نے کہا کہ ووٹ کی اہمیت کا پتہ اس بات سے چلتا ہے کہ الیکشن کے وقت دور دراز کے علاقوں کو بھی امیدواران جاتے ہیں اور وہاں کے غریب عوام سے ووٹ مانگتے ہیںکیونکہ ووٹ سے ہی حکمران بنتے ہیں۔آخر میں شرکا نے الیکشن کمشنر خیبر ایجنسی اور ذمہ داران سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی متعلقہ حلقوں میں اندراج بر وقت یقینی بنا یا جائے کیونکہ اکثر اوقات ایک حلقے کے ووٹ دوسرے حلقے میں درج ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ووٹر اپنی ووٹ دور دراز کے علاقوں میںڈالنے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :