پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کل اپیل دائرکرنے کااعلان کردیا

نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے،جبکہ بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی تک لندن میں رہیں گے،شہبازشریف کالندن میں آناجانالگارہے گا،نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی ۔وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 18:53

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کل اپیل دائرکرنے کااعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) : وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کل اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے،جبکہ بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی تک لندن میں رہیں گے،شہبازشریف کا لندن میں آنا جانا لگا رہے گا،نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی ۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آئندہ الیکشن میں ہماری قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی تک لندن میں رہیں گے۔فطری تقاضا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی تیمارداری کریں۔مریم نوازنے الیکشن میں پارٹی کیلئے نیک نامی کمائی ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کے حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف کواپنااور اسحا ق ڈارکواپنافیصلہ کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کالندن میں آناجانالگارہے گا۔راناثناء اللہ نے کہاکہ نیب پنجاب میں کوئی انکوائری نہیں کررہی ،نیب کی کاروائیاں فراڈہیں۔نیب کس چیزکی انکوائری کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کل اپیل دائرکریں گے۔

متعلقہ عنوان :