فتح جنگ ،صفائی کے ناقص انتظامات کرنے والوں کو جرمانے 11ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:36

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء)صفائی کے ناقص انتظامات کرنے والوں کو جرمانے 11ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع ۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ندیم گوہر نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوںشاندار بیکرز ،بیک وے بیکرز ،اسد سویٹ بیکری اور 1فروٹ فروش کو مجموعی طور پر 11ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ندیم گوہر نے کہا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔