مسلم لیگ ن نے آمریت کے خلاف جدوجہد کر کے لازوال کردارادا کیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی ایریگیشن

کارکنان قیادت کے خلاف سازشوں اورپروپیگنڈہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، چوہدری محمود الحسن چیمہ کی کارکنان سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:36

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی ایریگیشن پنجاب چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آمریت کے خلاف جدوجہد کر کے لازوال اورتاریخ ساز کردارادا کیا جمہوریت اور جمہوری نظام کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ قیادت کی مقبولیت کم نہیں کرسکتا،کارکنان قیادت کے خلاف سازشوں اورپروپیگنڈہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچنے پر اپنی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخ سازاقدامات اٹھائے ،اور پہلی دفعہ ملکی تاریخ میں بلا تفریق کام ہوئے ،جس کے ثمرات سے عوام استفادہ حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوف زدہ ہیں،توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کے سامنے ہیں،صحت اور تعلیم کے لئے حکومت نے کثیرتعدادمیں فنڈز فراہم کر کے اس کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ،اس موقع پر انجینئرچوہدری ارشدعلی طاہر،چوہدری شہبازصدیق جٹ،چوہدری منظورعلی ،محمدباقرالزمان ،رانااطہر مہدی سمیت میاں احسن رسول بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :