پاکستانی گلوکار مومنہ مستحسن اور علی ظفر ماہرہ خان کی حمایت میں بول اٴْٹھے

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:20

پاکستانی گلوکار مومنہ مستحسن اور علی ظفر ماہرہ خان کی حمایت میں بول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے فلمسٹار رنبیر کپور کی تصاویر آج سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں ، ان تصاویر کو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لباس اور رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

لیکن اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ مومنہ مستحن ماہرہ خان کی حمایت میں بول اٴْٹھے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا ہو گیا کیا ہمارے اندر احساس کرنے کی حس مر گئی ہی ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی کے فیصلے خود لینے کا حق حاصل ہے۔ ایسی باتوں پر ہمارا رد عمل ہمارے اپنے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ لہٰذا اس معاملے میں تھوڑی احتیاط برتیں کیونکہ ہم سب کا حساب ہونا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :