گٹکا مافیا، منشیات،جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں سمیت شیشہ ریسٹورینٹس سرعام چلنے لگے

آئی جی سندھ نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ، تمام ڈی آئی جیز سے تفصیلی رپورٹ طلب

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق گٹکا مافیا، منشیات،جوئے اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں سمیت شیشہ ریسٹورینٹس کے مبینہ طور پر سرعام چلنے اور پولیس کی سرپرستی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز سے تفصیلی انکوائری سمیت ایسے جرائم کے خلاف ابتک اٹھائے گئے پولیس اقدامات، کیسز کے اندراج اور گرفتاریوں پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کے جملہ سپروائزری افسران ایسے جرائم کے خلاف انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات اٹھاتے ہوئے مرتکبین سے کسی بھی قسم کی رو رعایت یا جانبداری سے گریز کریں اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کے عمل کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ اگر کسی تھانہ حدود میں منشیات جوئے /دیگرسماجی برائیوں کے اڈوں یا گٹکا وغیرہ کی خرید فروخت وتیاری کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ اوSHO سمیت ایس ڈی پی اوSDPO،ایس ایس پی SSPپر عائد کی جائیگی#

متعلقہ عنوان :