اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے، وہ سالانہ اربوں کا زر مبادلہ بھیج کرملکی اقتصاد کوسنھبالادیے ہوئے ہیں،اقبال ظفرجھگڑا

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:36

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے، وہ سالانہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے۔ وہ سالانہ اربوں روپے کا زر مبادلہ بھیج کرملکی اقتصاد کوسنھبالادیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اور امن کی بحالی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کوچاہئیے کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری اورانڈسٹریلائزیشن میں بھی کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) جاپان ، امریکہ اورسعودی عرب کے عہدیداروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ جنہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر علی کلیہار کی قیادت میں گورنرہاؤس پشاورمیں ان سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر کو جاپان ، سعودی عرب اور امریکہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کوسراہا اورانہیں تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں گومل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر محمد بدر کی قیادت میں گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اورگومل یونیورسٹی کے مختلف امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ #