Live Updates

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا

بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں کاکھیلاہواکھیل ہے،پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حدتک سچائی ہے عائشہ گلالئی

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:05

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی متحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل آصف علی زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا ہے، پرویز مشرف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن ملوث ہیں، پرویز مشرف کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے، انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے ساتھ جو لوگ تھے ان کو کھڈے لائن لگایا گیا اور زرداری اپنی ناکامیوں کا ملبہ پرویز مشرف پر ڈال رہا ہے جوکہ سچ نہیں مشرف کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ اصل قاتل تک رسائی نہ ہوں، عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے اور مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات