اسلام آباد چڑیا گھر کے واحد ہاتھی کو کمبوڈیا منتقل کرنے کا معاملہ

وائلڈ لائف اور چڑیا گھر انتظامیہ کے درمیان ٹھن گئی ، کائون نامی ہاتھی کو کمبوڈیا بھیجنے سے انکار پہلے چھوٹے ہاتھیوں کا ایک جوڑا چڑیا گھر لایا جائے پھر کاون کو منتقل کیا جا سکتا ہے، چڑیا گھر انتظامیہ نے صاف جواب دیدیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد کے چڑیا گھر کے واحد ہاتھی کو کمبوڈیا منتقل کرنے کے معاملے پر وائلڈ لائف اور چڑیا گھر انتظامیہ کی ٹھن گئی، چڑیا گھر انتظامیہ نے کاون نامی ہاتھی کو کمبوڈیا بھیجنے سے صاف انکار کر دیا، پہلے چھوٹے ہاتھیوں کا ایک جوڑا چڑیا گھر لایا جائے پھر کاون کو منتقل کیا جا سکتا ہے، چڑیا گھر انتظامیہ نے صاف جواب دیدیا، باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں کاون نامی ایک ہاتھی ہے جو شہریوں کی تفریح کا ذریعہ ہے، تاہم کچھ عرصہ قبل اس ہاتھی کو وائلڈ لائف نے کمبوڈیا منتقل کرنے کا پروگرام طے کر لیا تھا، تاہم اب مرغزار چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کاون نامی ہاتھی کمبوڈیا منتقل کرنے کے عمل سے صاف انکار کر دیا ہے، چڑیا گھر انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ چڑیا گھر میں صرف ایک ہاتھی ہے جس سے تفریح کیلئے آنے والے شہری محظوظ ہوتے ہیں، کاون نامی ہاتھی کی عمر30سال ہو چکی ہے، اگر اس کو منتقل کرنا ہی مقصود ہے تو پھر پہلے مرغزار چڑیا گھر میں چھوٹے ہاتھیوں کا ایک جوڑا لایا جائے، تاکہ شہریوں کی تفریح کا سامان ختم نہ ہو جائے، کاون کو منتقل کرنے کے بجائے انتظامیہ کو اس حوالے سے فنڈز دیئے جائیں، چڑیا گھر انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں تاحل کاون نامی ہاتھی کو کمبوڈیا منتقل کرنے کے احکامات بھی موصول نہیں ہوئے، واضح رہے کہ کاون نامی ہاتھی کی عمر30سال سے زائد ہے جس کی وجہ سے اسے بیرون ملک منتقل نہیں کیا جا سکتا، سری لنکن میڈیکل ٹیم کی اپروول ہو چکی ہے جلد وہ کاون کا معائنہ کرنے پہنچے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :