ورلڈ بینک کی فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری

ورلڈ بینک کی منظور کی جانے والی رقم سے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے 64 ہزار خاندانوں کی مدد کی جائے گی

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) ورلڈ بینک نے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ دہشتگردی کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے فاٹا میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ورلڈ بینک کی جانب سے منظور کی جانے والی رقم سے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے 64 ہزار خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ورلڈبینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہر خاندان کو یک مشت 35 ہزار روپے، جبکہ ہر چار ماہ کے بعد 4 ہزار روپے علیحدہ سے بھی دیے جائیں گے۔ امدادی رقم سے ان علاقوں میں آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل میں تیزی آنے کا امکان ہے۔۔