ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ، جوانوں سے ملے،آئی ایس پی آر

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:38

ڈی جی رینجرز پنجاب کا ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ، جوانوں سے ملے،آئی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) ڈایئر یکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نویدحیات خان نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ کیا اور ورکنگ باونڈری پر جوانوں سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان بھارت کی اشتعال انگیزی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ورکنگ باونڈری پر پہنچ گئے جہاں ہرپال اور چاردہ سیکٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے ورکنگ اونڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کی ۔ڈی جی رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان رینجرز اور پاک فوج بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیوں پر بھرپور جواب دیتی رہے گی اور ماضی میں بھی دیتی رہی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے ہرپال اور چاردہ سیکٹر میں شدید اشتعال انگیزی کی ۔ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6افراد شہید جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔۔