نیب نے نواز شریف کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا

منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادبیچنے پر پابندی عائد،نوٹسز کی کاپیاں ایس ای سی پی ،ڈی جی اینٹی،ڈی جی ایس آئی،ڈپٹی کمشنر ،ڈی ایچ اے اور تمام بینکوں کی برانچز کو ارسال

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:38

نیب نے نواز شریف کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) نیب نے نواز شریف کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا جبکہ اسحاق ڈار کے لاہور کے گھر بھی نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں نہیں بیچ سکیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز نیب کی جانب سے رائیونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی عمرہ میں رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور گلبرگ میں واقع گھر میں نیب کا نوٹس موصول ہو گیاہے دونوں نوٹسز کے متن میں کہا گیا کہ آپ اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکیں گے اس کے علاوہ ان نوٹسسز کی کاپیاں ڈی جی اینٹی ڈی جی ایس آئی پنجاب ‘ ایس ای سی پی ‘ ڈپٹی کمشنر لاہور ‘ ڈی ایچ اے اور تمام بنکوں کی برانچز کو بھی بھجوا دی گئیں ہیں تاکہ وہ اپنی جائیداد نہ بیچ سکیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی عمرہ پر نوٹس چسپاں کر دیا جس میں کہا گیا کہ نواز کی رہائشگاہ کسی کو بھی فروخت نہیں کی جائے گی ۔ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائشگاہ پر نوٹس بھیج دیا ہے ۔ نیب کی دفعہ 23 آرڈیننس 999 کے تحت یہ نوٹسسز جاری ہوئے ہیں اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نوٹس جاری ہوا ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ وہ اپنی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکیں گے ۔ نوٹس کی کاپیاں لاہور گلبرگ میں رہائشگاہ ‘ڈی جی اینٹی ‘ ڈی جی ایس آئی پنجاب ‘ ایس ای سی پی ‘ ڈپٹی کمشنر لاہور ‘ ڈی ایچ اے اور دیگر تمام بنکوں کی برانچز کو بجھوا دی گئی ہیں تاکہ ان کی جائیداد فرو خت نہ کی جا سکے ۔ ۔