لندن میں اوبر کمپنی کا قانونی تقاضوں پر پورا نہ اترنے پر لائسنس منسوخ

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:21

لندن میں اوبر کمپنی کا قانونی تقاضوں پر پورا نہ اترنے پر لائسنس منسوخ
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22ستمبر2017ء ) :لندن میں اوبر کمپنی کا قواعد ضوابط پر پورا نہ اترنے کے باعث لائسنس منسوخ کر دیا گیا ، اوبر کمپنی اپنی خدمات اس وقت تک سر انجام نہیں دے سکتی جب تک وہ مکمل طور پر قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتی تاہم یہ لوگو ں کے لئے ٹیکسی سروس صیح نہیں ہے جس کے پاس باقاعد طو ر پر اتھارٹی موجود نہیں ہے جو کمپنی بھی ٹیکسی کے اپنے فرائص سر انجام د یتی ہے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اپنے فرائض مکمل قواعد ضوابط کے ساتھ دے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ مکمل طور لوگوں کی حفا ظت کی ذمہ دار ہو اور لوگوں کو با حفاظت ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکے اگر وہ اس میں نا کام ہوتی ہے تو وہ کسی بھی ملک میں اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتی ۔

(جاری ہے)

جس پر اوبر کمپنی کے مینیجر نے اپنا موقف اپنایا کہ لندن میں3.5میلن لوگ اس سروس کی ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں 40000ڈرائیور ہمارے پاس لائسنس یافتہ ہیں جو اپنی ڈرائیور کی خدمات سر انجام دیتے ہیں اور 600سے زائد شہروں میں اپنے یہ ٹیکسی اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے تو لندن میں اوبر کی خدمات کو کیسے منسوخ جا سکتا ہے جنہوں نے باقاعدہ طور عدالت کے ساتھ روجوع کرنے کا سوچا ہے کہ وہ اوبر کا لائسنس منسوخ کرکے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کیسے بے رو ز گار کر سکتے ہیں تاہم کمپنی کے مینجر کی طرف سے یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ اوبر کمپنی مکمل پور اپنے صارفین کی وقت کے ساتھ ساتھ ضروریات کو پورا کرتی ہے ۔

 

متعلقہ عنوان :