وزیراعلیٰ کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونیوالے شہریوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

شہداء کے لواحقین کو 5لاکھ فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائیگی جبکہ شدید زخمیوں کو 75ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار فی کس مالی امداد ملے گی

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:30

وزیراعلیٰ کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی افواج کی بلااشتعا ل فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیاہے -شہداء کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی جبکہ شدید زخمیوں کو 75ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپے فی کس مالی امداد ملے گی-وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کو ہدایت کی کہ شہداء کے لواحقین کو آج ہی مالی امداد کے چیک دیئے جائیں او رزخمیوں کو بھی آج ہی مالی امداد دی جائی-وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے شہداء کی نماز جناز ہ میں شرکت کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت کیا-

متعلقہ عنوان :