محرم الحرام ، عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں‘شہبازشریف
گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں ،محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ضلع کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرونگا،اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں، جنریٹرز، لائٹس، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگرآلات کا سوفیصد آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کی جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 22 ستمبر 2017 18:30
(جاری ہے)
صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔
جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 4 درجاتی حصار بنائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں، جنریٹرز، لائٹس، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگرآلات کا سوفیصد آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے ہدایت کی کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اورمحرم الحرام کے دوران وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ فرائض انجام دینے والی پولیس فورس اور دیگر محکموں کے عملے کیلئے کھانے پینے کا بہترین انتظام ہونا چاہیئے۔صوبائی وزیر کرنل (ر) ایوب گادھی خود اس کام کی نگرانی کریں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل پلان بنایا جائے اور اسے مشتہر کیا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بلدیاتی اداروں کے میئرز، چیئرمین ضلع کونسلز، کمشنرز اور آرپی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.