بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ 6 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:30

بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے ایک ٹیسٹ کی کٹوتی کر کے ایک ون ڈے میچ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ طے شدہ شیڈول کے تحت بھارتی ٹیم 5 جنوری کو کیپ ٹائون ٹیسٹ سے دورے کا آغاز کرے گی تاہم حتمی سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔