چیئر مین سینیٹ کا ایوان بالا اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ کی عدم حاضری پر شدید اظہاربرہمی

وزارت داخلہ سے متعلق 33 سوالات ہیں، وزیر مملکت داخلہ ابھی تک نہیں آئے، یہ سینیٹ ہے کوئی رج واڑا نہیں کہ جب وزیر کی مرضی ہوایوان میں آئے، کیا سینیٹ کو گروی رکھ دوں وزارت داخلہ کے سوالات کو مؤخر کرتا ہوں،وزیر مملکت داخلہ کی سینیٹ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر انہیں اجلاس میں آنے سے روک سکتا ہوںاور ان کے داخلے پر پابندی لگا سکتا ہوں چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

چیئر مین سینیٹ کا ایوان بالا اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ کی عدم حاضری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہاربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے متعلق 33 سوالات ہیں، وزیر مملکت داخلہ ابھی تک نہیں آئے، یہ سینیٹ ہے کوئی رج واڑا نہیں کہ جب وزیر کی مرضی ہوایوان میں آئے، کیا سینیٹ کو گروی رکھ دوں وزارت داخلہ کے سوالات کو مؤخر کرتا ہوں۔

وزیر مملکت داخلہ کی سینیٹ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر انہیں اجلاس میں آنے سے روک سکتا ہوںاور ان کے داخلے پر پابندی لگا سکتا ہوں ۔جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ سے متعلق 33سوالات تھے تاہم وزیرمملکت برائے داخلہ اجلاس میں نہیں آئے جس پر چیئرمین سینیٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے کہا کہ وزراء سینیٹ کے اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی کارروائی کس طرح آگے بڑھائی جائے ۔ وزیرمملکت کی عدم حاضری پر اجلاس کی حاضری 15منٹ کیلئے ملتوی کی گئی ۔ اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ ایوان بالا ہے، وزراء آتے ہی نہیں ہیں تو کیسے سوالات کے جواب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیوں نہ وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ کو معطل کر دیا جائے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ آپ کے احساس کا احترام کرتے ہیں، وزراء کو ایک مہلت دی جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے متعلق تمام سوالات موخر کر دیئے۔