پی آئی اے میں مالی بحران کے باعث کیبن کریو کو دو ماہ کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ،

جون 2017ء تک 3.2 ملین روپے فلائنگ الائونس کی مد میں دیئے گئے، دو ماہ کے بقایا جات آئندہ ایک ماہ کے دوران ادا کر دیئے جائیں گے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں توجہ دلاو نوٹس پر جواب

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

پی آئی اے میں مالی بحران کے باعث کیبن کریو کو دو ماہ کی ادائیگی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان بالا کو بتایا کہ پی آئی اے میں مالی بحران کے باعث کیبن کریو کو دو ماہ کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ، جون 2017ء تک 3.2 ملین روپے فلائنگ الائونس کی مد میں دیئے گئے، دو ماہ کے بقایا جات آئندہ ایک ماہ کے دوران ادا کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے توجہ دلائو نوٹس میں کہا کہ پی آئی اے کیبن کریو کو گزشتہ چھ ماہ سے فلائنگ الائونس نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کیبن کریو شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ کیبن کریو کو جائز حقوق ملنے چاہئیں جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے کیبن کریو کو جون 2017ء تک 3.2 ملین فلائنگ الائونس دے دیا گیا ہے جبکہ دو ماہ کے بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران اور جہازوں کی فروخت کے باعث یہ الائونس نہیں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :