پرویز مشرف کا بیان پیپلزپارٹی کے خلاف ساز ش ہے ،این اے 120 الیکشن میں ایک خاص فضا بنائی گئی ،عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہے،جو ایم این اے بننے کا اہل نہیں وہ پارٹی صدارت کا بھی اہل نہیں ، ایسی قانون ساز ی عدالتوں میں چیلنج ہوسکتی ہے،این ای120کا نتیجہ پیپلزپارٹی کیلئے لمحہ فکر ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

پرویز مشرف کا بیان پیپلزپارٹی کے خلاف ساز ش ہے ،این اے 120 الیکشن میں ..
کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا بیان پیپلزپارٹی کے خلاف ساز ش ،این اے 120 الیکشن میں ایک خاص فضا بنائی گئی ،عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہے،جو ایم این اے بننے کا اہل نہیں وہ پارٹی صدارت کا بھی اہل نہیں ، ایسی قانون ساز ی عدالتوں میں چیلنج ہوسکتی ہے،این ای120کا نتیجہ پیپلزپارٹی کیلئے لمحہ فکر ہے،جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 120ضمنی انتخاب کیلئے ایک خاص فضا بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایک نواز شریف کے حق میں اور ایک ان کے خلاف ،ہمارے کارکنوں نے بھی نوا زشریف کے خلاف ووٹ دوسری جماعتوں کو ڈال دیا،جو باحر حال ہمارے لیے فکر کا مقام ہے،پیپلزپارٹی مشرف کے تمام الزامات مسترد کرتی ہے، ہمارے جلسوں میں عوام شرکت کرتی ہے،پرویز مشرف ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کرتے رہے ،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا بیان پیپلزپارٹی کے خلاف ساز ش ہے،عوام بلاول کے ساتھ ہے۔ میاں صاحب کی رسی اللہ کی طرف سے کھینچی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے شیرازہ بکھر چکا ہے، جوایم این اے بننے کا اہل نہیں وہ پارٹی صدارت کا بھی اہل نہیں ہے، ایسی قانون سازی عدالت میں چیلنج ہوسکتی ہے۔