Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف ریاستی پالیسی کے برعکس بیان اور وزیر اعظم کی توثیق پر اظہار تشویش

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:18

عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور وزیر اعلی پختونخوا پرویز خٹک شریک ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مفصل تبادلہ خیال شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنسز پر اب تک کی کارروائی کا خصوصی جائزہ نواز شریف اور بچوں کی جانب سے احتساب عدالت میں پیشی سے اجتناب کے فیصلے کا تجزیہ حکومتی جماعت میں تقسیم اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت وزیر خارجہ کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف ریاستی پالیسی کے برعکس بیان اور وزیر اعظم کی توثیق پر اظہار تشویش خارجہ، دفاع اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر ناقص اور مبہم حکومتی پالیسی پر مایوسی کا اظہار سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین رکنیت سازی مہم اور عوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوں پر بھی تفصیلی بات چیت ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :