پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکا ہاٹ لائن پر رابطہ،شہریوں کونشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا

بھارتی شیلنگ اورفائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید،26 افراد زخمی ہوئے،مفاہمتی عمل کونقصان پہنچا،مستقبل میں بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا،ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحرشمشاد مرزا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 17:50

پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکا ہاٹ لائن پر رابطہ،شہریوں کونشانہ بنانے کا ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) : پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکاہاٹ لائن پررابطہ ہواہے،جس میں پاکستانی ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحرشمشادمرزا نے ورکنگ باؤنڈری پرشہریوں کونشانہ بنانے کامعاملہ اٹھایا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے ہاٹ لائن پررابطے میں پاک فوج نے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عزم کااظہارکیا۔

پاکستانی ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحرشمشادمرزا نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہرضروری اقدام کرے گا۔پاک فوج کی طرف سے مستقبل میں بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی سے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کونقصان پہنچا۔ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ سیزفائرمعاہدوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

واضح رہے بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چھپڑ، ہڑپال اور چاروا سیکٹر میں رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنایا، بھارتی شیلنگ اور فائرنگ سے 6پاکستانی شہری شہید ہوئے۔26 افراد زخمی ہوئے ۔ جن میں 15 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کرنے والی دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :