وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا چوتھا مرحلہ آئندہ ماہ سے شروع ہو گا، نیوٹیک حکام

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا چوتھا مرحلہ آئندہ ماہ سے شروع ہو گا، پروگرام کے چوتھے مرحلہ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو تکنیکی و فنی مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیوٹیک کے حکام نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا چوتھا مرحلہ 25 اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں 116 مختلف ٹریڈز میں تربیت دی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ پیشہ وارانہ تربیت کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ ہمارا نوجوان پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے کے بعد اندرون و بیرون ملک بہتر روزگار حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :