پی ایم ٰڈی سی نے بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹروں پر پاکستان میں ہاوس جاب کرنے پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والوں پر پاکستان میں ہاؤس جاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایکٹنگ رجسٹرار کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی اس وقت تک بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کو بطور ڈاکٹر رجسٹر نہیں کر یگی جب تک یہ لوگ اس ملک سے ایک سال کی کلینیکل انٹرن شپ مکمل نہیں کرتے جہاں سے انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کو ساڑھے پانچ سالہ تعلیمی دورانیہ مکمل ہونے پر ہی انکو بطور ڈاکٹر رجسٹر کیا جائے گا۔مزید یہ کہ انکو نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کا امتحان بھی پاس کرنا ہو گا ۔پی ایم ڈی سی کے صدر نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والوں پر پاکستان میں ہاؤس جاب کرنے پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک یونیورسٹیاں طلباء سے لاکھوں روپے فیس وصول کرتی ہیں مگر انکو اپنے ملک میں ہاؤس جاب کی اجازت نہیں دیتیں جو کہ غلط بات ہے ۔