پاکستانی گلوکار مومنہ مستحسن اور علی ظفر ماہرہ خان کی حمایت میں بول اُٹھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 17:23

پاکستانی گلوکار مومنہ مستحسن اور علی ظفر ماہرہ خان کی حمایت میں بول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے فلمسٹار رنبیر کپور کی تصاویر آج سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں ، ان تصاویر کو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لباس اور رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ لیکن اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ مومنہ مستحن ماہرہ خان کی حمایت میں بول اُٹھے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں کیا ہو گیا ؟ کیا ہمارے اندر احساس کرنے کی حس مر گئی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی کے فیصلے خود لینے کا حق حاصل ہے۔ ایسی باتوں پر ہمارا رد عمل ہمارے اپنے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا اس معاملے میں تھوڑی احتیاط برتیں کیونکہ ہم سب کا حساب ہونا ہے ۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مومنہ مستحسن نے بھی ماہرہ خان کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں؟ ہم کسی کے بارے میں اندازے لگانے اور ان پر حملے کرنے میں اتنے جلد باز کیوں ہیں؟ یہ ان کی اپنی زندگی ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان تصاویر پر تاحال رنبیر کپور یا ماہرہ خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔