محرم الحرام میںگزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے، صوبائی، ڈویژن،ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں، جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چاردرجاتی حصار بنائے جائیں گے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر پابندی ہو گی، صوبائی وزیر کرنل(ر)ایوب گادھی خود اس کا م کی نگرانی کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:45

محرم الحرام میںگزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے صوبائی، ڈویژن،ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں، جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چاردرجاتی حصار بنائے جائیں گے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر پابندی ہو گی، صوبائی وزیر کرنل(ر)ایوب گادھی خود اس کا م کی نگرانی کریں۔

جمعہ کو شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، شہباز شریف نے محرم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں، مجالس اور جلوسوں کے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے، ضلع کی سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اضلاع میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیاں متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے، جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چار درجاتی حصار بنائے جائیں، سی سی ٹی وی کیمروں ،میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت دیگر کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وال چاکنگ پر پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا۔ شہباز شریف نے صوبے بھر میں کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی غفلت کے متحمل نہیں ہو سکے، سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے پوری طرح چوکس رہیں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، صوبائی وزیر کرنل(ر) ایوب گادھی خود اس کام کی نگرانی کریں گے۔