میرا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکائونٹ نہیں ،بہت سے لوگوں نے میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنارکھے ہیں، نوکیا کا سب سے پرانا موبائل فون استعمال کرتا ہوں، سمارٹ فون،لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ،معروف دانشور انور مقصود کا ویڈیو پیغام

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:45

میرا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکائونٹ نہیں ،بہت سے لوگوں نے میرے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) معروف دانشور انور مقصود نے کہا ہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے،بہت سے لوگوں نے میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنارکھے ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیںہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انور مقصود نے کہا کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاسی لیڈرز کے بارے میں سوشل میڈیا پر گفتگو اور بیان بازی کرتے ہیں لیکن میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہمیرا فیس بک،ٹوئیٹرو دیگر سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا کوئی اکائونٹ نہیں ہے،میرے پاس نا تو سمارٹ فون ہے اور نہ ہی لیپ ٹاپ جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، میں نوکیا کا سب سے پرانا موبائل فون استعمال کرتا ہوں، جس پر میسج بھی صحیح طرح سے نہیں لکھا جا سکتا،لہٰذا بہت سے لوگوں نے میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنارکھے ہیں،ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیںہے،میری وجہ سے جن کو تکلیف ہوئی ان سے معذرت خواہ ہوں۔