شیخ رشید کا پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 میں کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کو دوبارہ سیاسی پارٹی کا سربراہ نہیں بننے دیں گے،شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:40

شیخ رشید کا پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 میں کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 میں کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کو دوبارہ سیاسی پارٹی کا سربراہ نہیں بننے دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ میں آج جو بل پاس کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے اور اس بل کے تحت اب نواز شریف دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بننا چاہتے ہیں، میں اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا، وہ لندن میں بیٹھ کر آجکل یہی کام کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ آرٹیکل 62,63 میں بھی ترامیم کرانے کی کوشش کریں گے،جسے ہم ناکام بنائیں گے۔