بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز نہ جمع کرانے پر این اے 120سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا

کامیاب امیدوار کو دس دن کے اندر الیکشن ریٹرنز جمع کے تحت فارم 18اور 19پر بیان حلفی جمع کرناہوتا ہے ‘ نجی ٹی وی

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:37

بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز نہ جمع کرانے پر این اے 120سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن ریٹرنز نہ جمع کرانے پر این اے 120سے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انتخاب میں کامیاب امیدوار کو الیکشن کے دس دن کے اندر الیکشن ریٹرنز جمع کرانے ہوتے ہیں جس کے لئے فارم 18اور 19پر بیان حلفی جمع کرانا ہوتا ہے، تاہم ابھی تک بیگم کلثوم نواز کی جانب سے مذکورہ فارم جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں علاج کے لیے مقیم ہیں اور اب تک ان کی تین سرجریاں ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :