صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا شمالی وزیرستان میں کرکٹ میچ کا خیر مقدم

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:37

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان الیو ن اور برطانوی الیون کرکٹ ٹیم کے مابین شمالی وزیرستان میں کرکٹ میچ میں درحقیقت جیت امن کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میران شاہ میں امن کرکٹ میچ کے باعث دنیا بھر میں پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہماری پاک فوج ،سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے باعث آج پھر سے شمالی وزیرستان میں کھیلوں اور امن کی بہار لوٹ آئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا لاہور میں آکر کھیلنا اور پھریو کے الیون نے شمالی وزیرستان میں کرکٹ میچ کھیل کر امن کے پیغام کو عام کرنے میں احسن کردار نبھایا ہے اورکسی بھی ملک کے کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے ذریعے امن کو فروغ دینے میں پاکستان حکومت متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر بھرپور کاوش کررہی ہے اور عوام کی دعائوں سے امن قائم ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :