وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہداء اور زخمی افراد کے ورثاء کیلئے امداد کااعلا ن کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 16:59

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہداء اور زخمی افراد کے ورثاء کیلئے امداد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہداء کے ورثاء کیلئے امدادکااعلا ن کردیاہے،جس کے تحت شہداء کے ورثاء کوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کو75ہزارامداددینے کااعلان کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ سے شہداء اور زخمی افرادکے ورثاء کیلئے امداد کا اعلا ن کردیا ہے۔شہید افرادکے لواحقین کوفی کس 5لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو75ہزاراور معمولی زخمیوں کو25ہزارروپے دئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ آج ہی شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کریں۔