وہاڑی کے سکول میں مسیحی طالب علم کی تشدد کے باعث ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے ، وزارت انسانی حقوق سے بھی رپورٹ منگوائی گئی ہے ، وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل خود اس فیملی کے گھر گئے ہیں
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب
جمعہ 22 ستمبر 2017 17:00
(جاری ہے)
ایک انویسٹی گیشن محکمانہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سفارش پر چار اساتذہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
ہیڈ ماسٹر، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر سمیت چار اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ بورے والا کا چک 61 میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس میں اساتذہ کی مجرمانہ غفلت پائی گئی ہے۔ اساتذہ کو بھی مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچہ گھر میں سب سے بڑا تھا۔ دو بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیرون مسیح کے نام سے بورے والا میں سکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہاں کے ایم این اے نے سکول بنانے کے لئے جگہ فراہم کی۔ مشنری ادارے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی۔ سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں سکول کے اندر کلاس روم میں مسیحی طالب علم شیرون مسیح کو ایک ہی گلاس میں پانی پینے پر قتل کر دیا گیا۔ کلاس ٹیچر نیاز احمد کی موجودگی میں سب کچھ ہوا۔ یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو عالمی سطح پر کیا پیغام جاتا ہے۔ اس معاملہ پر ایف آئی آر درج ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور وہ استاد ابھی تک پڑھا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.