ایوان بالا نے انتخابات بل 2017ء بعض شقوں میں ترمیم کے ساتھ اتفاق رائے سے منظور کرلیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:59

ایوان بالا نے انتخابات بل 2017ء بعض شقوں میں ترمیم کے ساتھ اتفاق رائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ایوان بالا نے انتخابات کے انعقاد سے متعلق قوانین میں ترامیم، قوانین کو مستحکم بنانے اور یکجا کرنے کے حوالے سے انتخابات بل 2017ء بعض شقوں میں ترمیم کے ساتھ اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 46 ممبران جبکہ مخالفت میں 34 ممبران نے ووٹ دیئے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے 241 شقوں پر مشتمل انتخابات بل 2017ء ایوان میں پیش کیا۔

بل کے مسودہ کی تیاری کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ انتخابات بل 2017ء کو قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کے ایوان بالا سے منظوری کے بعد شفاف انتخابات یقینی ہوں گے۔ کمیٹی نے 93 اجلاس کے بعد قانون سازی کے لئے سفارشات کی ہیں۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی نے کہا کہ اس بل پر اتفاق رائے پیدا ہوا تھا کہ اس مسودے کو ایوان میں لایا جائے لیکن قومی اسمبلی میں بھی اور اب سینیٹ میں بھی حکومت مسودے پر تبدیلیاں لائی ہے۔

اس قسم کا بل لانے کا مقصد کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے انتخابات بل 2017ء پر ووٹنگ کرائی، بل کے حق میں 46 ممبران جبکہ بل کی مخالفت میں 34 ممبران تھے۔ سینیٹر شمیم ضیاء نے بل میں ترامیم پیش کیں۔ چیئرمین سینیٹ نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری حاصل کی جس کے بعد ایوان بالا نے انتخابات بل 2017ء کی بعض شقوں میں ترمیم کے ساتھ اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔