نوجوانوں کو مستفید کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ،لیاقت بلوچ

علمیہ اکیڈمی کے زیراہتمام تربیتی سیمینار سے ولی کاکڑ ،عظیم کاکڑ،رفیع اللہ ودیگر کا خطاب

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:59

نوجوانوں کو مستفید کرنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ،لیاقت بلوچ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) علمیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بروز جمعہ سیمینار بعنوان’’پاکستان میں نوجوانوں کا کردار‘‘پر لیاقت بلوچ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پچاس فیصد سے زائد سے زیادہ نوجوان ہیں ۔حکومت کیلئے لازم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ روزگار اور آسان اقساط پر بزنس لون سے آراستہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں کے منشور ہیں کہ نوجوانوں او ر خواتین کیلئے پروگرامز موجود ہیں مگر عملی طورپر کچھ نہیں کیا جاتا ۔اس موقع پر بی این پی کے قائم مقام صدر ملک ولی کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک کے پراجیکٹ سے بے روزگار ی کا خاتمہ ممکن ہے ۔پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سیمینار کے میزبان ،کالم نگار،ومصنف محمد عظیم کاکڑ نے کہاکہ نوجوانوں کو قوم میں اہم مقام حاصل ہے ۔اس موقع پر آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سکالر رفیع اللہ کاکڑ نے کہاکہ ہرنوجوان پر لازم ہے کہ وہ قوم کا بہترین نمائندہ ثابت ہو ۔سیمینار کے اختتام پر علمیہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد عظیم نے مہمانوں میں سوئٹر اور اعزازی شیلڈ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :