پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی،

دس نشستوں میں صرف دو روز کورم پورا ہو سکا

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:59

پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی کا 31واں اجلاس 12روز جاری رہنے کے بعد گزشتہ روز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاگیا ۔ 11ستمبر سے 22ستمبر تک جاری رہنے والے 12روز اجلاس میں 10نشستیں ہوئیں تاہم صرف دو روز ہی کورم پورا ہو سکا اور باقی روز اجلاس کورم کے باعث ملتوی کیا جاتا رہا ۔