مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو خاص اہمیت دی گئی ہے ‘شیخ علائوالدین

حکومت پنجاب ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک تمام لوگوں کو سازگار ماحول فراہم کررہی ہے‘ صوبائی وزیر انڈسٹریز

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:56

مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو خاص اہمیت دی گئی ہے ‘شیخ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو خاص اہمیت دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر میں اپنی اشیاء کی برآمدات کو ممکن بناکر کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں،پیداواری لاگت میں کمی اور خطے میں مسابقت کے حصول کے لئے گزشتہ برس خصوصی ٹیکسٹائل پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ،جس میں دیگر مراعات کے ساتھ ٹیکسٹائل برآمدات پر 3سے 5فیصد تک ڈرا بیک کی سہولت دی گئی تھی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز نے فیصل آباد میںپاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے 31ویں سالانہ جنرل اجلاس میں صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین کے لئے میاں شائق جاوید کے نام کی حتمی منظوری دی گئی ۔صوبائی وزیر کو دوران اجلاس ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے مالکان کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں حریف ممالک سے عدم مسابقت سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے خصوصی ٹیکسٹائل پیکج کو جاری رکھا جائے اور ایکسپورٹرز کے ری فنڈ کی ادائیگیوں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے ۔صوبائی وزیر انڈسٹریز نے انڈسٹریز سے منسلک لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب ان کے تما م جائز مسائل کو فوری حل کرے گی اور وفاقی حکومت کو بھی درخواست کرے گی کہ ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا جائے تاکہ ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے سے تجارت کو فروغ ملے گا اور تجارتی خسارے میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :