کراچی ،ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ ضلع وسطی میں پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ

وال چاکنگ میں جئے پرویز مشرف اور سب سے پہلے پاکستان کے نعرے دیواروں پر تحریر کیے گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:56

کراچی ،ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ ضلع وسطی میں پرویز مشرف کے حق میں وال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) کراچی میں سیاسی طور پر ایم کیو ایم کے مضبوط ترین ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں آل پاکستان مسلم لیگ نے پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی ہے ۔ یہ وال چاکنگ ایم کیو ایم کے سیاسی طور پر مضبوط ترین علاقوں لیاقت آباد حسین آباد ،بندھانی کالونی ، شریف آباد ، بانٹوا نگر ، ایف سی ایریا اور دیگر علاقوں میں کی گئی ہے ۔

وال چاکنگ میں جئے پرویز مشرف اور سب سے پہلے پاکستان کے نعرے دیواروں پر تحریر کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملیر میں اے پی ایم ایل کے کامیاب جلسے کے بعد ضلع وسطی میں بھی آل پاکستان مسلم لیگ نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور یہ وال چاکنگ اسی سلسلے کی کڑی بتائی جاتی ہے ۔ اے پی ایم ایل یوم عاشور کے بعد ضلع وسطی میں پارٹی سیکرٹریٹ کا انعقاد کرے گی اور جناح گراؤنڈ میں جلد جلسے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اے پی ایم ایل میں حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان ، پی ایس پی ، تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) سمیت مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور مقامی عہدیدار شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں ۔