نوابزادہ گزین مری پولیس تحویل میں ہیں ،کل عدالت پیش کیا جائیگا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

نوابزادہ گزین مری پولیس تحویل میں ہیں ،کل عدالت پیش کیا جائیگا ، ڈی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ نوابزادہ گزین مری اس وقت پولیس تھانہ کینٹ کی تحویل میں ہیں اور انہیں کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا ،این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتا یا کہ کوئٹہ پولیس کے پاس گزین مری جسٹس نواز مری کے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ہیںجس میں انہوں نے حفاظتی ضما نت حا صل کی ہوئی تاہم ان سے انکا بیان حاصل کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ گزین مری (بی )ایرا ء میں بھی مقدمات میں نامزد ہیںجن میں متعلقہ تفتشی افسران ہی انکے خلاف کاروائی کے مجاز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :