عشرہ محرم،صوبہ بھر میںماتمی جلوسوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے اجتماع،نویں ، دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے دفعہ 144کے تحت جلوسوںکے تمام روٹس پرعمارتوں پر کھڑے ہونے کو ممنوع قرار دیدیا ماتمی جلوسوں کے اندر تلاشی کے بغیر سامان نہیں لے جایا جاسکتا،مجالس یا جلوس طے شدہ اوقات کی پابندی کریں‘حکمنامہ جاری

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

عشرہ محرم،صوبہ بھر میںماتمی جلوسوں کے علاوہ کسی بھی قسم کے اجتماع،نویں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی محکمہ داخلہ نے عشرہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت ماسوائے عزاداری مجالس اور ماتمی جلوسوں کے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع جبکہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت یا لائسنس کے بغیر ماتمی جلوس نکالنے ، عزاداری مجالس کے انعقاداورجلوسوں کے راستے پر واقع عمارتوں کے اوپر کسی قسم کی مورچہ بندی پر پابندی لگادی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کے موقع پر صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہی- ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے دفعہ 144(6)کے تحت حاصل اختیارات برئوے کار لاتے ہوئے صوبہ بھر میں محرم کے جلوسوں، ذوالجناح یاتعزیہ کے تمام روٹس پر واقع گھروں و دکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے،دروازے کھڑکیاں کھلی رکھنے، غیرمتعلقہ افراد کے محرم جلوسوں کے قریب کھڑے ہونے، آتشبازی، گولے ،کریکرزچلانے، غیرضروری طور پر کاٹھ کباڑ،بوتلیں، اینٹیں، روڑے، ٹائرز، شیشہ جمع کرنے کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق ماتمی جلوسوں کے اندر تلاشی کے بغیر کسی قسم کا سامان لے جانے اورمجالس یا جلوسوں کے طے شدہ اوقات کی خلاف ورزی پر بھی پابندی لگائی ہے۔ یہ حکمنامہ یکم تا 10ویں محرم تک نافذالعمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :