ہائیکورٹ نے گیس کنکشن کیلئے اراکین اسمبلی کی سفارش کیخلاف درخواست پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی

رکن اسمبلی کی مہر کے بغیر محکمہ سوئی گیس صارفین کی درخواست بھی نہیں لے رہا‘ درخواست گزار ، سرکاری وکیل کی تردید

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

ہائیکورٹ نے گیس کنکشن کیلئے اراکین اسمبلی کی سفارش کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گیس کنکشن کے لئے اراکین اسمبلی کی سفارش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے مقامی شہری طارق محمود کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ رکن قومی اسمبلی کی مہر کے بغیر محکمہ سوئی گیس صارفین کی درخواست بھی نہیں لے رہا اور گیس کنکشن کو سیاسی طور پر استعمال کیا جارہا ہے،سیاسی مخالفین کو کنکشن لگوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اراکین اسمبلی کس طرح اور کس قانون کے مطابق کنکشن لگوا سکتے ہیں۔سرکاری وکیل نے تردید کی کہ اراکین اسمبلی کی سفارش پر سوئی گیس کنکشن دیئے جاتے ہیں، سرکاری وکیل نے سوئی گیس کے رولز عدالت میں پیش کئے ، جسٹس شاہد جمیل خان نے واضح کیا کہ اگر کوئی بے ضابطگی پائی گئی تو محکمہ کے افسران ذمہ دار ہونگے۔عدالت نے قرار دیا کہ گیس کنکشن کی درخواستیں واپس کرنے کاصوابدیدی اختیار کلرک کے پاس نہیں ہونا چاہیے ، کیا گیس کنکشن کی درخواست پر اعتراض کا کوئی ریکارڈ رکھا جاتا ہی ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :